اصغر خان کیس کا فیصلہ، زرداری پارٹی ریلیوں سے خطاب کے حوالے سے تذبذب کا شکار
لاہور (مبشر حسن / نیشن رپورٹ) اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد صدر زرداری پارٹی کے انتخابی جلسوں سے خطاب کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس وجہ سے آج (25 اکتوبر) منڈی بہاﺅ الدین میں ہونے والی پیپلز پارٹی کی ریلی ملتوی کر دی گئی ہے کیونکہ زرداری ابھی تک فیصلہ نہیں کر پائے کہ وہ انتخابی ریلیوں میں شرکت کریں یا نہ کریں۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے ”دی نیشن“ کو بتایا کہ زرداری کے انتخابی ریلیوں سے خطاب کا ابھی کوئی پروگرام سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے زرداری نے خود لاہور میں اعلان کیا تھا کہ وہ انتخابی مہم کا آغاز پنجاب سے کریں گے اور اس حوالے سے 25 اکتوبر کو منڈی بہاءالدین میں ریلی سے خطاب کرینگے۔