• news

سیکرٹری دفاع کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج دینے کی منظوری کیپٹن جنید ایم ڈی مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) وزیراعظم نے سیکرٹری دفاع کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دے دی۔ کیپٹن جنید کو ایم ڈی پی آئی اے مقرر کر دیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہا¶س کے مطابق سیکرٹری دفاع آصف یاسین کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ قومی ایئر لائن گذشتہ کئی سال سے مالی بحران کا شکار ہے۔ 2008ءسے اب تک پی آئی اے کا مالی خسارہ ایک سو ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن