• news

ڈیورنڈ لائن پر امریکی موقف خطے کیلئے خوش آئند ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (اے پی اے) دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکی بیان کو خوش آئند اور ایک ”درست موقف“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک بھی ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد تسلیم کرتے ہیں۔ اور افغان حکام ان امریکی بیانات پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی اور پاکستانی بیانات سے قطع نظر ڈیورنڈ لائن پر افغان حکومت اور عوام کی سوچ تبدیل نہیں کر سکتے۔ اس اہم اور تاریخی معاملے کا فیصلہ دو حکومتوں نے نہیں بلکہ افغان عوام نے کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن