انٹرنیشنل کالز مہنگی کرکے حکومت نے 57 ملین ڈالر کمائے: چیئرمین پی ٹی اے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی فاروق اعوان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کالز مہنگی کرکے حکومت 57 مین ڈالر کما چکی ہے۔ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان کو 40 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔ بیرونی کالز سے پہلے پاکستان کو سوا سینٹ فی منٹ ملتے تھے۔ آئی سی ایچ کے قیام سے 2.9 سیٹ فی منٹ ملیں گے۔ انٹرنیشنل کالنگ ہاﺅس کے قیام سے سالانہ ایک ارب ڈالرز زرمبادلہ ملے گا۔ دہشت گردی کے لئے کی جانے والی کالز کا فوری پتہ چل سکے گا۔ پاکستان آنے والی بین الاقوامی کالز کی مانیٹرنگ ہو سکے گی۔