بھارت پاکستان کو 50اوورہال ریلوے انجن فروخت کرے گا 50نئے لیز پر دے گا: ہندوستان ٹائمز
نئی دہلی (دی نیشن رپورٹ) کئی ماہ کی حیل و حجت کے بعد بھارت بالاخر پاکستان کو ریلوے انجن فروخت کرنے اور انہیں لیز پر دینے پر آمادہ ہو گیا ہے جس سے پاکستان میں ریلوے کی بحالی میں مدد ملے گی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق اپنی نوعیت کی پہلی ڈیل میں بھارت پاکستان کو امریکی کمپنی ”آلکو“ کے بنائے ہوئے 50انجن دے گا جن کی مالیت 350کروڑ روپے ہے یہ انجن اوورہالنگ کے بعد دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 3000سے 3500ہارس پاور کے 50نئے انجن 900روپے فی گھنٹہ سے لیز پر دے گا۔ یہ انجن اگلے سال پاکستان کو ملیں گے۔