بیوپاریوں سے رشوت لینے والے مجاہد فورس کے 2 اہلکار گرفتار
لاہور+فیروز والا (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) قربانی کے جانور لانے والے بیوپاریوں سے رشوت لینے والے مجاہد فورس کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق کانسٹیبل عمران اور سمیع سگیاں پل لاہور کے قریب ناکہ لگا کر بیوپاریوں کو لوٹ رہے تھے۔ دونوں اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔