• news

باڑہ: گولہ گرنے سے ایک مزدور جاںبحق، سرچ آپریشن، دو ہزار مشتبہ افراد گرفتار


خیبر ایجنسی (نامہ نگار) باڑہ میں فیکٹری پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک مزدور جاںبحق اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والا شدت پسند زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایک گولہ نفیس فیکٹری پر آگرا جس سے فیکٹری میں موجودمحمد آمین جان، 3 افراد زخمی ہو گئے۔ دریں اثناءشیر مت خان ملک دین خیل جو کہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہو گےا تھا اور زخمی حالت میں کاریگر گھڑی میں پڑا تھا رات تک سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے پر کوئی بھی اسے اٹھانے نہیں آےا کافی دےر تک پڑے رہنے کے بعد بدن سے زےادہ خون بہہ جانے پر طبی امداد کے بغےر دم توڑ گےا۔ اے پی اے کے مطابق خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں دو ہزار سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران سات ریموٹ کنٹرول بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن