خطے میں دیرپا امن کشمیری عوام کی امنگوں کی تکمیل سے ہی حاصل ہو سکتا ہے : نوازشریف
لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف سے مسلم کانفرنس مقبوضہ جموں و کشمیر کے چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بھٹ اور پیپلز پارٹی کانفرنس جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری خلیل احمد خلیل نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ میاں نواز شریف نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ خطے میں دیرپا امن کا قیام کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کی تکمیل سے ہی حاصل ہو سکتا ہے۔ کشمیر کے عوام کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ ان کو سیاسی، معاشی اور سجامی حقوق حاصل ہوں اور ان کو پورا حق ہے کہ وہ ہر طرح کی پابندیوں سے آزاد زندگی گزار سکیں۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے کہا کہ نوازشریف نے بطور وزیراعظم بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیلئے جس سفر کا آغاز کیا تھا اسی راستے پر چل کر کشمیری عوام کیلئے سماجی حقوق اور آزادی کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔