جماعت اہلسنت کا 8 نومبر کو راولپنڈی سے کراچی تک تحفظ ناموس رسالت مارچ کا اعلان
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان نے گستاخانہ فلم کیخلاف 8 نومبر کو تحفظ ناموس رسالتﷺ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلی سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ 8 نومبر کو راولپنڈی سے روانہ ہو کر 12 نومبر کو کراچی پہنچے گا۔ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اس تاریخی لانگ مارچ میں شرکت کے لئے دس ہزار افراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ اجلاس میں مفتی اقبال چشتی، پیر سید شمس الدین، علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، نواز کھرل، پروفیسر عبدالعزیز نیازی، پیر سید خضر حسین شاہ، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، مولانا محمد حنیف چشتی، مولانا قاری فیروز صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔