• news

پی ٹی اے آج عید پر موبائل سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کرے گی: ذرائع


اسلام آباد (آن لائن) عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر دہشت گردی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی آج موبائل فون کمپنیوں کو بڑے شہروں لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور میں موبائل سروس معطل کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ایجنسیوں کے اس انتباہ کے پیش نظر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ موبائل فون سروس کی معطلی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن