امریکہ اور مغربی طاقتیں پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہیں: فضل الرحمان
لکی مروت (نامہ نگار) جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی طاقتیں پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہیں افغان جنگ کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ خطے کے وسائل پر قبضہ کرکے امت مسلمہ کو ہمیشہ کے لئے مغلوب کرنا ہے لیکن ملک کی دینی قوتیں ان کا یہ خواب ہر گز پورا نہیں ہونے دیں گی وہ پریڈ گراﺅنڈ نورنگ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر احسان اللہ خان المعروف شیر نورنگ و دیگر رہنماﺅں ممتاز خان عبدالصبور خان صاحبزادہ عبدالرشید اور ریاض خان نے اپنے ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔