الطاف ِ کریمانہ
حضرت ابو سعےد خدری رضی اللہ عنہ حضور اکرم صلی اللہ علےہ وسلم سے رواےت کرتے ہےں ۔ جب اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت آدم علےہ السلام کو (جوارِ) بےت اللہ مےں سکونت عطا فرمائی تو حضرت آدم علےہ السلام نے عرض کےا۔ (اے پروردگار) بے شک تو نے ہر مزدور کو اسکی اجرت بخش دی۔ لہٰذا مجھے بھی مےری اجرت عطاءفرما۔ اللہ رب العزت نے وحی فرمائی کہ جب تم اس گھر کا طواف کروگے تو مےں تمہاری بخشش کردوں گا۔ حضرت آدم علےہ السلام نے گزارش کی، اے مےرے رب مےری اجرت مےں اضافہ فرما۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرماےا: تمہاری اولاد مےں جو بھی اس گھر کا طواف کرےگا مےں اس کو بھی بخش دوں گا۔ (ےہ نوازشات دےکھ کر) ابلےس گھاٹےوں کے درمےان کھڑا ہوا اور کہنے لگا۔ اے خدا تو نے مجھے فنا کے گھر مےں ٹھہرا دےا اور مےرا ٹھکانہ جہنم بنا دےا اور مےرے ساتھ مےرے رقےب (آدم علےہ السلام) کو کردےا۔ اس پر اےسی عطائ، اے رب مجھے بھی (کوئی خاص صلاحےت) عطاءفرما۔
خداوندِ قدےر نے فرماےا: مےں نے تجھے اےسا کردےا تو انسان کو دےکھ سکتا ہے، لےکن وہ تجھے نہےں دےکھ سکتا۔ اس نے پھر سوال کےا تو ارشاد ہوا: مےں نے انسان کے قلب کو تےرا ٹھکانہ بنا دےا۔ اس نے مزےد تقاضا کےا تو ارشاد ہوا، مےں تجھے اےسا بنا دےا کہ تو انسان کے رگ وپے اور شرےانوں مےں دوڑ سکتا ہے۔ راوی کہتے ہےں (ےہ دےکھ کر) آدم علےہ السلام نے درخواست کی: اے مےرے رب ابلےس کو (ایسی صلاحےت) مل گئی ہے (تو اسکے سدباب کےلئے) مجھے بھی کچھ عطاءہو۔ ارشاد ہوا: مےں نے تمہےں اےسا کردےا کہ جب تم نےکی کا ارادہ کروگے، لےکن اسے انجام نہ دوگے، پھر بھی اس نےکی کو تمہارے حق مےں لکھ دوں گا۔
حضرت آدم علےہ السلام نے پھر دامن طلب دراز کےا تو اللہ رب العز ت نے ارشادفرماےا: اےک ایسی شے ہے جو صرف مےرے لےے ہے اور اےک ایسی شے ہے جو مےرے اور تمہارے درمےان مشترک ہے‘ اےک شے تمہارے لےے ہے اور اےک شے ایسی ہے جو مےری طرف سے تم پر فضل واحسان ہے۔ وہ چےز جو صرف مےرے لےے مختص ہے وہ ےہ کہ تم صرف مےری بندگی کروگے اور کسی بھی چےز کو مےرا شرےک نہےں ٹھہراﺅگے، اور وہ چےز جو مےرے اور تمہارے درمےان مشترک ہے‘ وہ ےہ ہے دعا تمہاری طرف سے ہوگی اور قبولےت مےری طرف سے اور وہ چےز جو تمہارے لےے ہے وہ ےہ کہ تم اےک نےکی کرو گے تو اسکے بدلے مےں دس نےکےوں کا ثواب لکھ دوں گا، اور وہ چےز جو تم پر مےری جناب سے محض فضل واحسان ہے وہ ےہ کہ تم مجھ سے مغفر ت طلب کروگے تو مےں تمہاری مغفرت کردوں گا، اور بلاشبہ مےں بڑا بخشنے والا اور رحم کرنےوالا ہوں۔ (کنزالعمال حدےث ۱۲۰۱۱)
گھبرائے قطب گردشِ دوراں سے کس لےے
حلاّلِ مشکلات جو اس کا نصےر ہے