فوجی پنشنز کو دفاعی بجٹ میں شامل کرنے کی تجویز کثرت رائے سے مسترد
اسلام آباد (ثناءنیوز) پارلیمانی جماعتوں نے فوجی پنشنز کو قومی دفاعی بجٹ مےں شامل کرنے کی تجوےز کو کثرت رائے سے مسترد کر دےا۔ دفاع اور سلامتی کے معاملات پر پاک فوج کی قربانےوں اور خدمات کو زبردست الفاظ مےں خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے پارلےمنٹ کی اکثرےت جماعتوں نے فوجی پنشنز کو سول بجٹ مےں شامل رکھنے کو درست اقدام قرار دے دےا ہے۔ تجوےز دو ارکان کی رائے کے مقابلے میں پانچ کی کثرت رائے سے مسترد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلےمنٹ مےں وزارت دفاع کی جانب سے قومی دفاعی بجٹ پر حالےہ برےفنگ کے دوران فوجی پنشنز کے معاملے پر بھی بحث ہوئی تھی۔ بھارت کی مثال بھی دی گئی تھی جہاں عرصہ دراز سے فوجی پنشنز سول بجٹ کا حصہ ہے افراط زر کے پےش نظر پارلےمانی جماعتوں کی اکثرےت نے اس بات پر اتفاق کےا ہے کہ فوجی پنشنز کو سول بجٹ مےں رہنا چاہئے۔ ےاد رہے کہ 105 ارب روپے کی فوجی پنشنز سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور سے سول بجٹ کا حصہ ہیں۔