• news

غزہ: اسرائیلی طیاروں اور ٹینکوں کی شیلنگ‘ 3 فلسطینی شہید‘ 6 زخمی

غزہ (اے پی پی) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی طیاروں اور ٹینکوں کے حملے میں تین فلسطینی شہید اور چھ شدید زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ٹینکوں نے شمالی غزہ میں بلااشتعال بمباری کی اور گولے برسائے۔ قبل ازیں فلسطین کی آزادی کیلئے سرگرم پاپولر فرنٹ نے غزہ کی شمالی سرحد کے قریب بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں ایک اسرائیلی اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ صہیونی حکام کے مطابق اس کارروائی کا جواب دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن