ای گورنمنٹ منصوبہ 7سال بعد بھی مکمل نہ ہونے پر قائمہ کمیٹی کی برہمی
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس برجیس طاہر کی زیر صدارت ہوا۔ای گورنمنٹ منصوبہ 7سال بعد بھی مکمل نہ ہونے پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے نام مانگ لئے۔وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ تاخیر کے ذمہ دار افراد کے خلاف انکوائری ہوچکی جلد کمیٹی کو رپورٹ دیں گے۔ کمیٹی میں انکشاف کیا گیا کہ7 سال گزار دئیے،68کروڑ روپے خرچ کرکے بھی ای گورنمنٹ منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔رکن کمیٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ ای گورنمنٹ کے 17نامکمل منصوبوں کی کمپنیوں کو ادائیگی کی گئی۔کیس نیب کو بھیجاجائے۔