شمسی توانائی پاور پلانٹس‘ بیورو کریسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دینگے: زرداری
اسلام آباد (آن لائن) امرےکہ کی پاور کمپنی نے پنجاب مےں 50 مےگاواٹ کا شمسی توانائی سے بجلی بنانے کا منصوبہ لگانے اور ملک بھر مےں بائےو اےندھن اور شمسی توانائی والے واٹر پمپ نصب کرنے کی پےشکش کی ہے جبکہ صدر آصف علی زرداری نے ےقےن دلاےا ہے کہ بےوروکرےسی کی وجہ سے بجلی کے منصوبوں مےں تاخےر کا عمل روکنے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور اس میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، شمسی توانائی کے پاور پلانٹس لگانے کےلئے ہر ممکن سہولےات فراہم کی جائےں گی تاکہ رواےتی طرےقوں پر انحصار کو کم کےا جا سکے، ملک کو درپےش چےلنجز مےں توانائی کا بحران سب سے بڑا ہے، حکومت اس شعبے مےں سرماےہ کاروں کو سہولےات کی فراہمی کو اولےن ترجےح دےتی ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے امرےکہ مےں قائم بجلی پےدا کرنے والی کمپنی ڈی اے سی سی گلوبل کی ذےلی شاخ ڈی اے سی سی پاور جنرےشن کمپنی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کےا۔ صدارتی ترجمان نے ملاقات کے حوالے سے برےفنگ دےتے ہوئے کہا کہ صدر نے وفد کا خےرمقدم کرتے ہوئے متبادل توانائی کے شعبے مےں سرماےہ کاری اور ان کی دلچسپی کو سراہا، صدر کا کہنا تھا کہ حکومت اس شعبے مےں سرماےہ کاروں کو سہولےات کی فراہمی کو اولےن ترجےح دےتی ہے۔ صدر نے توانائی کے شعبے مےں سرماےہ کاروں کو دی گئی مختلف سہولےات کا بھی ذکر کےا اور کہا کہ پاکستان قابل تجدےد توانائی منصوبوں کےلئے 17 فےصد منافع کی پےشکش کرتا ہے جو دنےا مےں سب سے زےادہ ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ بےوروکرےسی کی وجہ سے منصوبوں کے التوا کا شکار ہونے سے بچنے کےلئے تمام تر کوششےں بروئے کار لائی جا رہی ہےں تاکہ بجلی کی سپلائی اور تقسےم کے معاملات فوری بنےادوں پر حل کئے جا سکےں۔ دریں اثناءصدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر چلس کے نئے ایئرپورٹ کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئے ایرپورٹ کی تعمیر کا فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا۔ علاوہ ازیں صدر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سندھ میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کی امداد و بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ ہاﺅس سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ ریلیف و آبادکاری، تمام ڈپٹی کمشنروں و متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں کہ اپر سندھ کے متاثرہ اضلاع میں بارش سے متاثرہ افراد کو ریلیف و بجالی کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور شہروں سے پانی کو ترجیحی بنیادوں پر نکالا جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سردیوں کی آمد آمد ہے اس لئے متاثرہ افراد کو ریلیف کیمپوں کے علاوہ میدانوں میں بیٹھے ہوئے متاثرین کو خیمے، مچھر دانیاں، راشن، کمبل اور ادویات فراہم کی جائیں۔