• news

افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے اہم کردار سے امریکہ پریشان ہو گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) افغانستان میں امن مذاکرات میں پاکستان کے اہم کردار سے امریکہ پریشان ہو گیا اور خود مذاکرات میں شامل ہونے کے لئے ہاتھ پا¶ں مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ امت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے طالبان اور افغان حکومت میں ثالثی پر رضامندی کے بعد امریکہ نے پاکستان کے کردار کو کم کرنے کے لئے بھی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ منصوبہ کے تحت قطر میں مذاکرات کرنے پر زور دیا جا رہا ہے جبکہ حزب اسلامی اور طالبان کے درمیان امریکہ کو افغانستان میں مستقل اڈے نہ دینے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن