• news

ماتحت عدالتوں میں ججز بھرتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ، 7 نومبر کو سنایا جائے گا

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں میں ججز بھرتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ 7 نومبر کو سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گذار ملک وقاص ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا ماتحت عدالتوں میں میرٹ سے ہٹ کر اور کوٹہ کو نظرانداز کر کے ججز بھرتی کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن