پیپلز پارٹی جرنیلوں، سیاستدانوں کےخلاف کارروائی نہیں کرےگی: شیخ رشید
اسلام آباد (ثناءنیوز++آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جرنیلوں اور سیاستدانوں کےخلاف کارروائی نہیں کرے گی نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر انتخابات ممکن نہیں، 8 ہفتوں کا کھیل رہ گیا ہے اس کے بعد الیکشن ہو جائیں گے۔ آئی جے آئی کے تحت پیسے لینے والے سیاستدانوں کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ یوسف رضا گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ کے 39 فیصلوں میں سے کس پر عمل ہوا ہے۔ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا۔ قلم دوات کے نشان پر الیکشن جیت کر دکھاﺅں گا تاہم الیکشن مہم میں عمران خان کا ساتھ دے سکتا ہوں۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اصغر خان کیس کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔