• news

اصغر خان کیس : ا سلم بیگ، جنرل درانی، حمید گل کو گرفتار کیا جائے ، حاصل بزنجو

 کراچی (خبر نگار) نیشنل پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر میر حاصل بزنجو نے اصغر خان کیس کے اہم کردار جنرل اسلم بیگ، جنرل درانی، جنرل حمید گل کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان پر مقدمات قائم کئے جائیں اور سابق صدر مملکت غلام اسحق پر بعداز مرگ مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما بی ایم کٹی، انجینئر حمید بلوچ اور مخدوم ایوب قریشی بھی موجود تھے۔ حاصل خان بزنجو نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں صرف بزنجو نامی شخص کو 5 لاکھ روپے دینے کی بات ثابت ہے تاہم ہمیں یہ بتایا جائے کہ بزنجو کو انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے سینئر اینکر کی جانب سے میر غوث بخش بزنجو کے کردار کو داغدار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اینکر اور اس کے ادارے نے اگر معافی نہیں مانگی یا اس بات کی وضاحت نہ کی عدالت میں کی جانے کے ساتھ ساتھ اس ادارے کے دفتر کے سامنے عوامی مظاہرہ بھی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن