پنڈی اسلام آباد میں کرایوں میں کمی، لاہور میں نہیں کی گئی
لاہور (اپنے نمائندے سے) سپریم کورٹ کے حکم پر سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود لاہور اور مضافاتی علاقوں میں گیس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے تاحال کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے ٹرانسپورٹروں نے کرایہ میں کمی کا اعلان کردیا ہے متحدہ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت کے تناسب سے کرائے کم کرینگے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے عوام کو ریلیف ملے گا۔