سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ، آج نوازشریف سے ملاقات کریں گے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ وہ آج رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ افتخار گیلانی نے چند ماہ قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔