• news

حکومت از خود موبائل سروس بند نہیں کر سکتی‘ صدر کی اجازت ضروری ہے : سندھ ہائیکورٹ

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں موبائل فون سروس بند کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے موبائل فون سروس بند کرنے کے فیصلے کو صدر پاکستان کی اجازت سے مشروط کردیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ حکومت ازخود موبائل فون سروس بند نہیں کرسکتی۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا تھا کہ معلومات تک رسائی بنیادی حق ہے۔ حکومت کو موبائل سروس پر پابندی سے روکا جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ مخصوص علاقے میں وقت کے تعین کیساتھ صدر کی اجازت سے پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن