• news

مشرف بینظیر کے قتل میں ملوث نہیں تو آ کر عدالتوں کا سامنا کریں: رحمن ملک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ میں نے بھی بم کھایا۔ محترمہ کی شہادت کے وقت وہاں سے 15 میٹر دور تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ الزام غلط ہے کہ میں محترمہ کی شہادت کے وقت وہاں موجود نہیں تھا۔ المصری اور بیت اللہ محسود بے نظیر بھٹو قتل کے ماسٹر مائنڈ تھے۔ چودھری شجاعت اور شوکت عزیز کو سکیورٹی ملی تھی تو محترمہ کو کیوں نہیں پولیس نواز شریف کے قافلے پر فائرنگ کی جگہ نہ جاتی تو شاید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نہ ہوتیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی کہ محترمہ کے قاتلوں کی گرفتاری تک دنیا سے نہ اٹھانا۔ اللہ کا شکر ہے کہ بے نظیر کے قاتل گرفتار کر کے سرخرو ہو گیا ہوں۔ محترمہ کے کئی قاتل گرفتار ہو چکے مرنے والوں کو قبروں سے نہیں نکال سکتے۔ پرویز مشرف محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث نہیں تو پاکستان آ کر عدالتوں کا سامنا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن