• news

سندھ میں ہندو کمیونٹی سے زیادتی کی اجازت نہیں دیںگے‘ غوث علی شاہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر جسٹس رےٹائرڈ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ مےں ہندو کمیونٹی کے ساتھ کسی کو زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نواب شاہ مےں ہندوﺅں کے کروڑوں روپوں کے سامان کی ڈکےتی کی مذمت کرتے ہےں۔ حکومت سندھ قانون کی بالادستی کا عملی مظاہرہ کر کے مجرموں کو گرفتار کر کے کےفر کردار تک پہنچائے اور لوٹا ہوا سامان واپس دلوائے۔ مسلم لیگ (ن) ہندو برادری کے حقوق کے تحفظ مےں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر جسٹس رےٹائرڈ سید غوث علی شاہ اپنی رہائش گاہ پر صوبائی سےکرٹری اطلاعات علی اکبر گجر ، زےن انصاری، کمیل داس کوہستانی‘ راجہ خلیق الزماں انصاری اور علی اصغر رندکے ہمراہ ضلع جامشورو کی تحصیل تھانہ بولا خاں کے ہندو برادری کے معززین ڈاکٹر دولت رام مانچسٹر والے، ہریش کمار آسوانی اور ڈاکٹر ٹیکم داس آسوانی کی مسلم لیگ (ن) مےں شمولیت کے اعلان کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ہندو برادری کے عمائدین ڈاکٹر دولت رام، ہریش کمار اور ٹیکم داس نے مسلم لیگ (ن) مےں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قائد میاں محمد نواز شریف کی دلےر اور مدبرانہ قیادت پر اپنی اور سندھ مےں آباد تمام ہندو برادری کے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر دولت رام نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی پاکستان مےں اقلیتوں کے حقیقی محافظ اور ہمدرد ہےں۔ سندھ سمےت ملک بھر مےں آباد تمام اقلیتےں میاں نوازشریف کی طرف امید بھری نظروں سے دےکھ رہی ہےں۔ سید غوث علی شاہ نے ہندو برادری کے عمائدین کو مسلم لیگ (ن) کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر-دی نیشن