جیکب آباد: دوہرے بلدیاتی نظام کیخلاف ترقی پسند پارٹی کا پیدل مارچ، دھرنا
جیکب آباد (این این آئی) سندھ میں دوہرے نظام کے خلاف ترقی پسند پارٹی کی جانب سے پیدل مارچ، قومی شاہراہ پر دھرنا، ٹائر نذر آتش کئے۔ ٹیکنیکل کالج پھاٹک سے پیدل مارچ ضلع صدر علی محمد لاشاری، دلمراد لاشاری اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا۔