ملک بھر کے حساس شہروں میں موبائل فون سروس آج صبح 6 سے 10 بجے تک بند رہے گی: رحمن ملک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اے پی اے + آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر کے حساس علاقوں میں عیدالاضحی کے روز صبح 6 سے 10 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی، پورے ملک میں موبائل فون سروس بند نہیں ہو گی، ہمارے پاس 13 خفیہ ایجنسیاں موجود ہیں ان کی رپورٹ کے مطابق 13 شہر اور بعض قصبے حساس ہیں۔ جن شہروں میں موبائل سروس بند کی جائے گی ان میں پنجاب کے تین، س ندھ کے دو، خیبر پی کے کے تین، بلوچستان کا ایک، وفاقی دارالحکومت کے کچھ علاقے اور قبائلی علاقوں کے حساس مقامات اور بعض حصے شامل ہیں، ان کے نام بعد میں بتائیں گے۔ موبائل سروس وہاں معطل رہے گی جہاں دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ ہو۔ موبائل فون سروس صوبائی حکومتوں کے مطالبے پر بند کی جا رہی ہے۔ کراچی میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ رحمن ملک نے کہا کہ نوازشریف کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ایف آئی اے پر اعتماد کا اظہار کیا، انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کا بھروسہ ٹوٹنے نہیں دوں گا۔ اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لئے مسلم لیگ کے رہنما¶ں میں اتفاق نہیں۔ انہوں نے ”یوٹرن“ لینے کا تاریخی ریکارڈ توڑ ڈالا اور پرویز مشرف کی باقیات کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ مسلم لیگ (ن) میں جوتوں میں دال بٹ رہی ہے، چودھری نثار نے کہا کہ ایف آئی اے پر اعتماد نہیں، نثار ہر چیز کی ذمہ داری مجھ پر ڈال دیتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے کچھ لوگ شریف برادران کا بوریا بستر گول کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف آج کیوں ایف آئی اے پر اعتماد نہیں کرتے؟ اپنے دور میں شہباز شریف ایف آئی اے پر اعتماد کرتے تھے۔ نوازشریف کو ای آئی اے کے جس افسر پر اعتماد ہے اس کا نام لیں اسے نامزد کریں گے اور تحقیقات اس سے ہی کرائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے غلطی کی ہے تو اس پر معافی مانگے۔ انہوں نے اصغر خان کیس کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے غلطی ہوئی ہے تو وہ قوم سے معافی مانگے۔ میاں صاحب آپ نے جتنے قرضے بٹورے وہ لسٹ بھی سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چودھری نثار، صدیق الفاروق اور دیگر رہنما¶ں نے ایف آئی اے پر بے جا الزامات لگائے انہیں پہلے سوچ لینا چاہئے تھا، اصغر خان کیس کی تحقیقات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما¶ں میں اتفاق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں دہشت گردی کا خطرہ ہو گا وہاں 4 گھنٹے کیلئے موبائل سروس بند رہے گی۔ میں موبائل سروس کی معطلی پر عوام سے معذرت خواہ ہوں تاہم ملک کی سکیورٹی تمام چیزوں سے اہم ہے۔ عےد کے موقع پر حملے کرنے والے مسلمان نہےں ہو سکتے، افغانستان مےں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدےد مذمت کرتے ہےں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ موبائل سروس بند کرنے پر احتجاج کرےں گے، انہےں اس طرح کی باتےں کرنے سے پہلے سوچ لےنا چاہئے کہ ملک کی سکیورٹی زےادہ اہم ہے، اصغر خان کےس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تفصےلی فےصلے کے بعد ہی کارروائی کا آغاز ہو گا۔ چودھری نثار نے کہا تھا کہ اےف آئی اے پر اعتماد نہےں ہے، چودھری نثار کے گھر ےا محلے مےں کوئی گڑ بڑ ہو جائے تو وہ مےرا نام لگا دےتے ہےں۔ شہباز شرےف آج کےوں اےف آئی اے پر اعتماد نہےں کرتے؟ اپنے دور مےں وہ اےف آئی اے پر اعتماد کرتے تھے۔ نوازشرےف رقوم تقسےم کرنے کی اپنے دور مےں تحقےقات کرا سکتے تھے لےکن اےسا نہےں کےا گےا۔ نوازشرےف نے 98 کروڑ روپے ٹےکس جمع کرا کر کوئی احسان نہےں کےا۔ مسلم لیگ (ن) نے جنرل مشرف کی باقےات کو اپنے ساتھ ملا لےا ہے۔ ہم نے منی لانڈرنگ مےں بڑے بڑے لوگوں کو بے نقاب کےا ہے، ہمےشہ قانون کی پاسداری کی اور عدلےہ کا احترام کرتے ہےں، ہمےں اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں عید کو موبائل سروس صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک بند رہے گی، عید گاہوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دئیے ہیں۔ موبائل سروس چار گھنٹے بند رہے گی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔
لاہور (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی طرح عیدالاضحی کے موقع پر بھی دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر ملک کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان رحمن ملک نے بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی ان میں پنجاب کے 3 بڑے شہر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں لاہور، راولپنڈی اور ملتان یا فیصل آباد میں موبائل سروس چند گھنٹوں کے لئے بند کی جا سکتی ہے۔
موبائل سروس / شہر