• news

ٹورنٹو : عمران اور ساتھی آف لوڈ، امریکی حکام کی ایک گھنٹہ ڈرون حملوں پر پوچھ گچھ

ٹورنٹو (نوائے وقت رپورٹ) ٹورنٹو کے پیرسن ائرپورٹ پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان اور فوزیہ قصوری سمیت دیگر رہنما اپنی پرواز سے نیویارک نہ جا سکے۔ امریکی حکام ڈرون حملوں سے متعلق عمران خان کا م¶قف جاننے کی کوشش کرتے رہے۔ ائرپورٹ حکام عمران خان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کرتے رہے۔ عمران خان اور ان کے ساتھی پیرسن ائرپورٹ پر اگلی پرواز کے منتظر رہے۔ عمران خان فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں نیویارک جا رہے تھے۔ حکام نے یہ بھی پوچھا کہ وہ کس حیثیت سے کینیڈا اور امریکہ میں فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں۔ فوزیہ قصوری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جب عمران خان کو آف لوڈ کیا گیا تو وہ رونے لگیں کہ ان کے لیڈر کو جہاز سے اتار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن