وزیراعلیٰ کا دورہ میٹرو بس پراجیکٹ ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہی
لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے میٹرو بس پراجیکٹ کے مختلف روٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے گذشتہ صبح 6 بجے فیروز پور روڈ سے اپنا دورہ شروع کیا۔ وزیراعلیٰ تقریباً ساڑھے 9 بجے مینار پاکستان کیمپ آفس میں اجلاس کے بعد واپس روانہ ہوئے۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ دورے کے دوران افسران اپنی سرکاری گاڑیوں کی بجائے ایک ہی بس میں سوار تھے۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر کسی بھی افسر کی گاڑی دورے کے دوران سڑک پر نہیں آئی۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران ایک بھی لمحہ کیلئے ٹریفک نہیں روکی گئی اور تمام روٹ پر معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں رہی۔ میٹروبس پراجیکٹ کے تعمیراتی سامان کی منتقلی کے لئے ٹرالر گزارنے کے باعث وزیراعلیٰ کی گاڑی کو دو منٹ تک روکے رکھا گیا۔ وزیراعلیٰ نے 7 مختلف سیکشنز پر رک کر پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگز لیں۔