• news

کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب قریب آ گیا ‘ عوام جھوٹ کی سیاست مسترد کر دیں گے: نوازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر + نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ کارکن انتخابات کی تےارےاں شروع کرےں، آئندہ انتخابات مےں کامےابی مسلم لیگ (ن) کے قدم چومے گی اور قوم کرپشن اور جھوٹ کی سےاست کو مسترد کر دےں گے۔ کرپشن کے سمندر میں ڈوبی حکومت نے چار برسوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، اب ان کو ایک لمحہ بھی برداشت کرنا ملک کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ ہم نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر ملک کو ترقی اور خوشحالی دی۔ وہ رائے ونڈ مےں سابق وفاقی وزےر مخدوم احمد عالم انور، رئےس منےر خان سے گفتگو کر رہے تھے۔ مےاں محمد نوازشرےف نے کہا کہ جب سے موجودہ حکمران اقتدار میں آئے ہیں پاکستان میں کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل میںکمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ آئین قانون اور عوام کا ساتھ دینے کی بجائے کرپشن اور لوٹ مار کرنیوالوں سے وفاداری کی اور اب ان کا یوم حساب قریب آ چکا ہے۔ مسلم لےگ (ن) نے ہمےشہ اصولوں اور نظریے کی سےاست کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے عوام ہم پر اعتماد کرتے ہےں اور کارکن آئندہ انتخابات کی تےارےاں کرےں، آنےوالی حکو مت مسلم لےگ (ن) کی ہو گی۔ اس موقع پر مسلم لےگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چودھری جعفر اقبال بھی موجود تھے جنہوں نے رحیم یار خان کی ان دونوں معتبر سیاسی شخصیات کو مسلم لےگ (ن) میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جہلم سے مسلم لےگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری ندیم خادم بھی ملاقات میں شامل تھے۔ دریں اثناءنوازشریف سے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما افتخار گیلانی اور افتخار الدین خٹک نے بھی ملاقات کی اور مسلم لےگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نوازشریف نے افتخار گیلانی اور افتخار الدین خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ خیبر پی کے میں زیادہ م¶ثر کردار ادا کریگی۔ افتخار گیلانی نے کہا کہ نوازشریف ہی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت میں کمٹمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں۔ عمران خان نے مجھے سینئر وائس پریذیڈنٹ بنانے کا وعدہ کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا۔ سید افتخار گیلانی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے خیبر پی کے کے تمام اہم رہنما امیر مقام، پیر سید صابر علی شاہ، سردار مہتاب خان، فرید طوفان، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔ افتخار گیلانی کے ساتھ خیبر پی کے سے سابق رکن اسمبلی افتخارالدین خٹک نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی۔ نوازشریف نے کہا کہ عوام کرپشن اور جھوٹ کی سیاست مسترد کر دیں گے، پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا، پیپلز پارٹی اور اتحادی جھوٹے پراپیگنڈا سے عوام کی توجہ کرپشن، لوٹ مار اور بیڈ گورننس سے نہیں ہٹا سکتے۔ ق لیگ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا شمشاد احمد خان نے بھی میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ رانا شمشاد احمد خان کا تعلق کامونکی سے ہے۔ انہوں نے میاں نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کیا اور مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے سیاست کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف، پرویز رشید اور حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔ نوازشریف نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ دریں اثناءعیدالاضحیٰ پر قوم کے نام پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ عیدالاضحی کا تہوار ہمیں قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے۔ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے ہم اس کی عطا کردہ نعمتوں میں ان بھائیوں اور بہنوں کو شریک کریں گے جو ان سے محروم ہیں۔اس موقع پر ہمارے وہ بہن اور بھائی جو غربت، بے روزگاری، دہشت گردی اور قدرتی آفات کی وجہ سے خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکتے ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے ہم اپنی قیمتی متاع، جذبہ ایثار کے تحت قربان کرتے ہوئے معاشرے سے ناہمواریوں کو دور کریں گے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد اور ایثار کی ضرورت ہے اور سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے ہمیں اپنے دین اور ملک کی خاطر اپنی بہترین صلاحیتیوں اور وسائل کو بے لوث طریقے سے بروئے کار لانا چاہئے۔ ہمیں اپنے ان ناراض بھائیوں کے زخموں کو بھی مندمل کرنے کے لئے جتن کرنا ہونگے جو گذشتہ 64 سال کے دوران اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے کوشاں ہیں اور آج مایوسی کے عالم میں حکمرانوں سے بے زار ہو کر احساس محرومی کے عالم میں سخت نالاں ہیں۔ ان ناراض بھائیوں کو قومی دھارے میں واپس لانے کے لئے ایسے اقدامات کرنے ہونگے جو ان کی ناراضگی دور کرنے اور ان کے زخموں پر مرہم کا کام دیں۔

ای پیپر-دی نیشن