بلوچستان:ڈاکٹر محمد سعید کے اغوا کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال 10ویں روز بھی جاری
کوئٹہ(آئی این پی )کوئٹہ میں سریاب روڈسے اغوا ہونے والے امراض چشم کے ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میںجمعہ کو 10ویں روز بھی ہڑتال جاری رہی جس کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔