نیوزی لینڈ نے 23 افغان مترجموں کو خاندان سمیت رہائش دینے کی پیشکش کر دی
ولنگٹن (اے ایف پی) نیوزی لینڈ نے 23 افغان مترجموں رابطہ کاروں اور انکے خاندانوں کو نیوزی لینڈ میں رہائش دینے کی پیشکش کر دی۔ نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع جوناتھن کول مین نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی فوج کی افغانستان میں 10 سالہ تعیناتی کے دوران افغان مترجموں اور رابطہ کاروں نے انکی بھرپور مدد کی جس کے باعث افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد ان افغان مترجموں اور رابطہ کاروں کو طالبان کی طرف سے نقصان پہنچائے جانے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو مترجم یا رابطہ کار نیوزی لینڈ نہیں جانا چاہتے انہیں 3 سال کی تنخواہ دی جائے گی تاکہ وہ صوبہ بامیان چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہو سکیں۔