• news

ملک بچانے کیلئے پیپلز پارٹی سے نجات ضروری ہے: نواز چوہان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و امیدار حلقہ پی پی 92 نواز چوہان نے کہا ہے کہ ملک بچانے کے لئے پیپلز پارٹی سے نجات ضروری ہے،زرداری کی زیر قیادت پیپلز پارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے، مسلم لیگ ن پر انگلیاں اٹھانے والوں کے اپنے دامن داغدار ہیں،17 نومبر کا سورج فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا، میاں نواز شریف حقیقی لیڈر اورمسلم لیگ ن ہی عوام کا دکھ درد سمجھنے والی جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے پر کارکنوں و اہلیان حلقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے دعوﺅں اور وعدوں کی سیاست منافقت ہے میں نے ہمیشہ سیاست کو عوامی خدمت سمجھ کر کیا اور یہی سیاست کی اصل روح ہے۔ نواز چوہان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کے تعاون اور ووٹ کی طاقت سے انشاءاللہ ضمنی الیکشن کا معرکہ مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔

ای پیپر-دی نیشن