قربانی کے ذریعے مومن روح کی پاکیزگی حاصل کرتا ہے: نعیم الرحمن
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی راہنما رانا نعیم الرحمن خاں نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر کہا ہے کہ قربانی ایک ایسے جذبے اور عمل کا نام ہے جس کے ذریعے مومن روح کی پاکیزگی حاصل کرتا ہے۔ حج اور عیدالاضحی کے قیام اپنے اندر خاص برکت رکھتے ہیں اور ان دنوں کی دعائیں اور عبادات کو اللہ کے حضور خاص قبولیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مستحق اور نادار افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔ رانا نعیم الرحمن خاں نے کہا کہ عید کا تہوار رواداری اور اتحاد و یکجہتی کا پیامبر ہے۔ اس موقع پر تجدید عہد کیا جائے کہ ہم اپنی تمام تر توانائی اور صلاحیتیں ملک کو ترقی اور امن کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لےے بروئے کار لائیں گے اور ایک مستحکم پاکستان ہم سب کا مطمع نظر ہو گا ۔