• news

شریف برادران کو عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگنی چاہیے : محمد اعجاز

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے کوآردینیٹر محمد اعجاز سماں نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کوملکی مفاداور عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگنی چاہئیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے اراکین اسمبلی اور عہدیداران ذوالفقارعلی بھنڈر‘ محمد ارقم خان‘ محمد نعمان عذیز‘ راﺅعلی احمد خان‘ میاںمحمد عثمان‘ میاں محمد عاصم خان‘راﺅ عثمان علی خان‘ ملک عبدالرﺅف‘ رانا محمدارشد ودیگر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن