• news

ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر کو فی الفور تبدیل کیا جائے: اساتذہ رہنما

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب ٹیچرز یونین ، پیٹا پنجاب، اتحاد اساتذہ گوجرانوالہ نے مشترکہ طور پہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر کو فی الفور تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ رحالیہ بھرتی ہونے والے اساتذہ اور درجہ چہارم کے ملازمین کو عید الاضحی سے قبل تنخواہیں نہ دینا سراسر زیادتی اور بہت بڑا ظلم ہے جس کی ذمہ داری ای ڈی او ایجوکیشن پہ عائد ہوتی ہے پیٹا پنجاب کے زیر اہتمام مشترکہ اساتذہ تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق قریشی، احسان گورائیہ ،اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما محمد شاہد گوندل ،درجہ چہارم ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری عابد ظہیر ڈار نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم گوجرانوالہ کے نااہل افسران کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہوکر رہ گئے اور عید کی حقیقی خوشیوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن