• news

شیخوپورہ کے کئی سی این جی مالکان نے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظرانداز کر دیا، قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر شیخوپورہ کے بعض سی این جی کے نرخوں میں کمی کردی مگر بعض سی این جی مالکان نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ جاری رکھا اور قیمتوں میں کمی نہیں کی جس پر لڑائی جھگڑا کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں دوسری طرف ضلعی حکومت کی طرف سے بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی خاموش تماشائی بنے رہے اور شہریوں کو بے رحم منافع خوروں کے سامنے رسی باندھ کر چھوڑ دیا گیا۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن