• news

سپریم کورٹ کے فیصلے اندھیرے میں روشنی کی کرن ہیں: مشتاق ورک

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماءچوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلہ کے بعد عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کا دوست کون ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بلیم گیم کھیل رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ابوبکر ورک ،عمران کنور سعید ،جاوید محمود چاچو ،رزاق ہنجراء،رانا خالد حسین بھی موجود تھے مشتاق کلہ نے کہا کہ 73ءکے آئین کے مطابق صدر کسی پارٹی کا نمائندہ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اندھیرے میں روشنی کی کرن ہیں۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اسٹیبلیشمنٹ کی بجائے عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں عمران خان نے نوجوانوں کو نیا جذبہ اور عزم دیا ہے تبدیلی کیلئے اب عوام کو باہر نکلنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن