عمران خان قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم کئے ہوئے ہیں: خالد جاوید
مرید کے (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ انکی طاقت سے پریشان زرداری اور شریف برادران ان کامیڈیا ٹرائل کر رہے ہیں۔ انہیں منہ کی کی کھانا پڑے گی۔ کارکنان کی محبت اور قوت سے عمران خان اقتدار میں آ کر خزانہ چوروں کو چوکوں اور چوراہوں میں الٹا لٹکا کر قوم کی پائی پائی وصول کرینگے۔ اس امر کا اظہار میاں خالد جاوید نے اپنے ڈیرہ پر کارکنان کے تنظیمی اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔