اصغر خان کیس صرف حقیقی لیڈر شپ کو ہٹانے کی سازش ہے: جاوید لطیف
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءمیاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ پاکستان میں 1970ءسے 1997ءکے انتخابات کو شفاف کہا جاسکتا ہے جبکہ دیگر جتنے بھی انتخابات ہوئے اس میں اسٹیبلیشمنٹ نے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کیے آج تک وہی قوتیں سیاست دانوں کو اپنی انگلیوں پر نچا رہی ہیں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف نے عالمی اور پاکستان کی اسٹیبلیشمنٹ کے سامنے کبھی سرتسلیم خم نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو آج بھی ایک طبقہ کی نمائندگی کرنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں جب کہ نواز شریف دوسرے طبقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔