ذبح کرنے کے بعد 4 سے 6 گھنٹے تک گوشت نہ پکایا جائے: ڈاکٹر بابر سبزواری
لاہور (پ ر) پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن سنٹرل کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر بابر حسین سبز واری نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر جانوروں کی قربانی ہونے کی وجہ سے گوشت کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے۔ایسے حالات میں گوشت کی صحیح طریقہ سے صفائی،کٹائی اور پکوائی نہیں کی جاتی جو نا صرف ہمارے نظامِ انہضام کیلئے سخت مضر ہے بلکہ دانتوں اور مسوڑھوں کیلئے بہت زیادہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔اگر گوشت کھانے کے سلسلہ میں چند احتیاطی تدابیر رکھی جائیں تو کافی تکالیف سے محفو ظ رہا جاسکتا ہے۔ جانور حلال کرنے کے بعد کم از کم 4سے6گھنٹے تک گوشت نہ پکایاجائے۔گوشت کے ساتھ تازہ سبزیوں کی سلاد مثلاً مولی،گاجر،کھیرا،چقندر، ٹماٹر، سبز سلاد کے پتے ،پیاز وغیرہ کا استعمال گوشت کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔