حج اور قربانی کی اصل روح اللہ کی غیر مشروط اطاعت ہے: رخسانہ جبیں
لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا ہے کہ حج اور قربانی کی اصل روح سپردگی اور اللہ کی غیر مشروط اطاعت ہے دین توحید کے تقاضے پورے کرنے کے لئے جس محنت، ایثار اور قربانی کی ضرورت ہے وہ اسوہ ابراہیمیؑ میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ تمام عبادات اور قربانیاں رجوع الیٰ اللہ کی تڑپ کے بغیر بے روح ہیں دین کے تقاضے پورے کرنے کیلئے جس قربانی اور ایثار کی ضرورت ہے وہ اسوہ ابراہیمیؑ سے جڑا ہوا ہے۔