کاہنہ: سروس روڈ پر سبزی فروشوں کے ڈیرے، شہریوں کا پیدل چلنا محال
کاہنہ (نامہ نگار) تجاوزات کی وجہ سے سروس روڈ صبح سے بند رہا، آمدورفت ٹریفک معطل سبزی فروشوں نے ڈیرے ڈال لئے، تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی آمد پر پیاز ،ادرک ،ٹماٹر ،لہسن وغیرہ فروخت کرنے والے سبزی اور پھل فروشوں نے سروس روڈ دونوں اطراف سے بند کر دی،شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ،مقامی انتظامیہ تجاوزات ختم کرنے کی بجائے ریڑھی بانوںسے منہ مانگی عیدی وصول کر رہی ہے۔