رحمن ملک، ولیم ہیگ اور شیخ عبداللہ بن زاید نے ملالہ کی عیادت کی
لندن (نوائے وقت نیوز) پاکستان، برطانیہ، متحدہ عرب امارات کے وزرا نے کوئن الزبتھ ہسپتال میں ملالہ یوسفزئی کی عیادت کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں رحمن ملک، برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان شامل تھے۔ وزرا نے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر روزر اور ملالہ یوسفزئی کے والد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ملالہ کی تیزی سے اور مکمل صحت یابی ہماری ترجیح ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دیں۔ ملالہ کی طرح اپنے حقوق کیلئے لڑنے والی خواتین کے ساتھ ہیں۔ وزیرخارجہ متحدہ عرب امارات نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کا علاج کرنے پر ڈاکٹروں اور انتظامیہ کے ممنون ہیں۔