کس نے کہاں عید منائی
لاہور/ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر/ نمائندگان) صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد، وزیراعظم پرویز اشرف نے سعودی عرب، مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے رائے ونڈ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور، اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی نے راولپنڈی، امیر جمعیت علماءاسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان، امیر جماعت اسلامی منور حسن نے منصور لاہور، ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے بھارت، چودھری پرویزالٰہی نے گجرات، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے اوکاڑہ، رحمن ملک نے اسلام آباد، عمران خان نے امریکہ، جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عید منائی۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق چودھری وجاہت حسین، شافع حسین اور راسخ الٰہی نے عید کی نماز گجرات میں ادا کی۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے ان سے گلے ملے۔ بعدازاں مسلم لیگی قائدین اپنے آبائی قبرستان گئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ ملک و قوم اور عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔ این این آئی کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی۔