• news

ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ کی تیاریاں‘ کل سے غیر ملکی ٹیموں کی آمد شروع


لاہور (سپورٹس رپورٹر) دوسرے ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ کی تمام تیاری مکمل کر لی گئیں، میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے غیرملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ کل سے شروع ہو جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ یکم نومبر سے لاہور میں کھیلا جائیگا جس میں پاکستان سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دوسرے ایشیا کپ کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ مہمان ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ایونٹ کے لئے اچھی تیاری کی ہے انشااﷲ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے تاہم ہماری ٹیم کے کھلاڑی جیت کے لئے بے قرار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سپانسر کے مشکور ہیں جن کے بھرپور تعاون کی وجہ سے میگا ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم کا کیمپ اسلام آباد میں لگایا گیا تھا گذشتہ روز تمام کھلاڑی اور آفیشلز لاہور پہنچ گئے ہیں، قومی کھلاڑیوں نے گذشتہ روز پنجاب سٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ کا پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن