سارو گنگولی کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ، کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارت کے تاریخ ساز سابق کپتان سارو گنگولی نے آئندہ سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا ۔چار سال قبل بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کرنے والے چالیس سالہ گنگولی اب تک تمام آئی پی ایل سیزنز کا حصہ رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پونے وارئیرز کی کپتانی کی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں گنگولی کا کہنا تھا کہ اگلے سال آئی پی ایل سے معاہدے کے باوجود وہ کرکٹ نہیں کھیلیں گے کیونکہ ان کا جسم اب مزید کرکٹ کھیلنے کےلئے موزوں نہیں ہے۔انہوں نے اخبار کو بتایا کہ آئی پی ایل کے تمام سیزنز میں کھیلنا ان کے لیے نہایت شاندار تھا۔ اس کے ذریعے انہیں عالمی کرکٹ چھوڑنے کے باوجود اعلی درجے کی کرکٹ کھیلنے کو ملی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ نہیں کھیل سکتے لہذا انہوں نے اپنی ٹیم کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں اگلے سیزن کے لیے زیر غور نہ لایا جائے۔ ساروگنگولی نے کہا کہ مستقبل مےںکوچنگ ےا کمنٹری کرونگا جس کا فےصلہ جلد کرونگا۔