ملتان: چلڈرن کمپلیکس میں 4ماہ کے بچے کا انتقال، لواحقین کا ڈاکٹر پر تشدد
ملتان (نوائے وقت نیوز) ملتان کے چلڈرن کمپلیکس میں زیرعلاج 4ماہ کے بچے کے انتقال پر لواحقین مشتعل ہو گئے اور ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے کام چھوڑ دیا۔