• news

امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس تین روزہ نجی دورے پر 11نومبر کو پاکستان آئینگے

اسلام آباد ( این این آئی) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس تین روزہ نجی دورے پر 11نومبر کو پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمن تین روزہ نجی دورے پر پاکستان آرہے ہیں تاہم امام کعبہ کو اعلی سرکاری پروٹوکول دیا جائےگا۔ امام کعبہ صدر زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن