• news

حکومتی پالیسیاں : اندرنی قرضوں کے حجم میں 16 کھرب 93 ارب 20 کروڑ کا اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت کی مالیاتی پالیسی کے باعث اندرونی قرضوں کے حجم میں 16 کھرب 93 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور اگست 2012ءتک اندرونی قرضوں کا مجموعی حجم 7 ہزار 7 سو 89 ارب 20 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے جو اگست 2011ءمیں 6 ہزار 96 ارب تھا۔ اس وقت مجموعی اندرونی قرضوں میں مستقل قرضوں کا حجم ایک ہزار 7 سو 76 ارب 50 کروڑ، ان فنڈڈ قرضوں کا حجم ایک ہزار 8 سو 80 ارب 10 کروڑ اور فلوٹنگ قرضوں کا حجم 4 ہزار ایک سو 31 ارب 10 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن